Type Here to Get Search Results !

انوشے اشرف کو رکشے کی سواری کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

 

انوشے اشرف کو رکشے کی سواری کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

پاکستان شوبزانڈسٹری کی نامور میزبان اور ماڈل انوشے اشرف کو اپنی رکشے کی سواری کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔


انوشے اشرف نے رکشے میں سفر کرنے کو ایڈونچر قرار دیتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ پی کیپشن میں لکھا کہ آج جب کسی نے مجھے رکشے میں سوار ہوتے دیکھا تو ہمدردی میں لِفٹ دینے کی پیشکش کی۔


اپنی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں نے سوچا کہ رکشے میں سفر کرنا ایک ایڈونچر ہوگا، میرا گھر وہاں سے قریب ہی تھا اور رکشہ نسبتاً محفوظ تھا کیونکہ آپ رکشے سے باہر آرام سے کود سکتے ہیں اور یہ سستا بھی ہے


نامور میزبان نے کہاکہ رکشے میں ایک خوشحال شخص کو دیکھ کر کافی لوگ پریشان بھی ہو سکتے ہیں، اس لیے سب لوگ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کو معمول بنائیں۔


انوشے کی اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ مہنگا ئی کے اس دور میں غریبوں کی سواری کو ایڈونچر کہنا سرسر غلط ہے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Hollywood Movies